
اسلام آباد :اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ایرانی سفیر نے کہا کہ پیشہ وارانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ قابل تعریف ہے۔ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کےمابین دیرینہ مذہبی،ثقافتی اورتاریخی رشتہ قائم ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں برادر ممالک کی فضائی افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا.


































