Thu Oct 22, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

امریکا میں میڈیٹ تقسیم، سینیٹ میں ڈیموکریٹس اور ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کی برتری

واشنگٹن: امریکی ریاست نیواڈا میں کامیابی سے صدر جوبائیڈن کی جماعت ڈیموکریٹس نے سینیٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ نیواڈا کی نشست پر ڈیموکریٹ امیدوار کیتھرین کورٹز مسٹو نے ری پبلکن امیدوار کو ووٹوں کے معمولی فرق سے شکست دی۔ جبکہ جھولتی ریاست ایریزونا میں بھی ڈیموکریٹک مارک کیلی کامیاب رہے۔اس کامیابی کے بعد سو رکنی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ جبکہ ری پبلکنز کی 49 نشستیں ہیں۔ جارجیا میں6 دسمبر کو ہونیوالا ری الیکشن ڈیموکریٹس جیتے تو ان کی برتری مستحکم ہوجائے گی۔ دوسری جانب ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کو برتری حاصل ہے ۔ 435 کے ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز نے 211 جبکہ ڈیموکریٹس نے 202 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ایوان میں واضح اکثریت کیلئے ری پبلکنز کو مزید سات نشستیں درکار ہیں۔ صدر جو بائیڈن نے وسط مدتی انتخابات کے ٹرن آؤٹ پر کہاکہ وہ ناقابل یقین حد تک خوش ہیں۔ ریپبلکن پارٹی کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular