
بغداد: الحشد الشعبی نے عراقی فوج کے ساتھ موصل کے جنوبی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے۔ حشد الشعبی کے 21 ویں، 25 ویں اور 44 ویں بریگیڈ نے صوبہ نینویٰ کے شہر موصل کے علاقے الحضر میں داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا ہے۔ داعش کے چار ٹھکانوں کی نشاندہی کے بعد لڑاکا طیاروں نے انہیں نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز اور انسداد دہشت گردی یونٹ کے دستے پاکسازی کے لئے علاقے میں داخل ہوئے اور اس دوران کئی بارودی سرنگیں بھی دریافت کی گئیں اور انہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ عراقی انٹیلیجنس آرگنائزیشن کے مطابق آپریشن اب بھی جاری ہے۔

































