Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

غزہ کے انتظام میں عرب یا بین الاقوامی شراکت قبول ہے، محمود عباس

رام اللہ : فلسطینی صدر محمود عباس نے کہاہےکہ غزہ کا انتظام چلانے کے لیے عرب ممالک یا بین الاقوامی شراکت قابل قبول ہے۔
سعودی عرب کے العربیہ نیٹ ورک سے گفتگو میں محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کو مکمل طور پر تباہ کرنا چاہتا ہے۔ فلسطینی بین الاقوامی فیصلوں پر عمل درآمد کی عدم موجودگی کے عادی ہوچکے ہیں۔ فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کے ہزار فیصلے ہیں، جن میں سے کوئی بھی نافذ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو فلسطینی عوام کا صفایا کرنے پر مصر ہے وہ چاہتا ہے کہ وزیر اعظم رہے تاکہ اس کے خلاف مقدمہ نہ چل سکے۔ محمودعباس نے کہا کہ ہم اسرائیل سے جنگ نہیں چاہتے ۔ ہمارا قانون پرامن عوامی مزاحمت پر مبنی ہے۔ حماس کے ساتھ کئی بار مذاکرات کر چکے ہیں مگر نتیجہ نہیں نکلا۔ حماس کو فلسطینی قیادت اور اس کی قانونی ذمہ داریوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ریاست اور ایک قوم ہیں اور حماس کو ایک ریاست اور ایک ہتھیار کے اصول پر عمل کرنا ہوگا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular