Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

لندن میں اسرائیلی مظالم کیخلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ، 400 سے زائد مظاہرین گرفتار

لندن : لندن میں اسرائیلی مظالم کیخلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جبکہ پولیس نے فلسطین ایکشن کےحق میں احتجاج پر چارسو پچیس مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
اسٹاپ دی وار اور دیگر جنگ مخالف تنظیموں کے زیرِ اہتمام وسطیٰ لندن میں مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ جس کا آغاز رسل اسکوائر سے ہوا۔ شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے وائٹ ہال تک پہنچے۔ مظاہرے کے شرکاء تمام راستے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینوں کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے۔ مظاہرے میں شریک افراد سے مختلف اراکینِ پارلیمنٹ اور جنگ مخالف تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ برطانیہ اسرائیل کو تمام ہتھیاروں کی فروخت روکے۔ اور اسلحہ فروخت کرنے کے تمام معاہدے منسوخ کرے۔
ادھر پولیس کے انتباہ کے باجود پارلیمنٹ اسکوائر پر سینکڑوں افراد فلسطین ایکشن کے حق میں پوسٹر لے کر جمع ہوئے۔ پولیس نے چار سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular