Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

لاہور: سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی میں ملوث 17 افراد گرفتار

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 31 واں اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سائبر پیٹرولنگ سیل سے فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی پر مبنی 271 اکاؤنٹ پی ٹی اے کو رپورٹ کیے ہیں۔ اس طرح سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی میں ملوث 17 افراد کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے۔ کابینہ کمیٹی نے محرم الحرام کے دوران فزیکل کیساتھ سائبر اسپیس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر سے رواداری اور اخوت کا پیغام پھیلانے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسی طرح صوبہ بھر میں اسلحے کی نمائش کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular