
کابل :افغان خواتین کو کابل کے پارکوں میں داخلے سے منع کر دیا گیا طالبان کی وزارتِ اخلاقیات نے کہا کہ عوامی پارکوں میں خواتین کے داخلے پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں نماز، رہنمائی، فروغِ فضیلت اور نافرمانی کی روک تھام کی وزارت کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ خواتین کے پارکوں میں داخلے پر پابندی ہو گی تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔واضح نہیں کہ یہ پابندیاں کس حد تک لاگو ہوں گی یا وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے اس سے پہلے کے اصول پر ان کا کتنا اثر ہوگا جس میں کہا گیا تھا کہ خواتین کیلئے الگ پارک بنائے جائیں یا خواتین کے لیے ان پارکوں میں دن مختص کیے جائیں گے۔

































