Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کو سزا نہ دی گئی تو عدم استحکام مزید بڑھے گا، اردن

عمان : اردن نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی ریاست کو اس کی جارحیت کی سزا نہ دی گئی تو خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھاوا ملے گا۔ اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفادی نےبین الاقوامی برادری سے ایک بار اپیل کی کہ غزہ میں شروع کی گئی نئی جارحیت اور خونریزی کے خلاف مضبوط اقدامات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جاری بھوک اور قحط کے خاتمے کے لیے فوری، عملی، فیصلہ کن اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ تاکہ اسرائیل مجبور ہوسکے کہ وہ فلسطینیوں کو خوراک کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز آجائے۔
ایمن الصفادی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ اپنے خلاف اسرائیلی عدالتوں میں جاری مقدمات سے بچنے کی خاطر غزہ جنگ کو طول دے رہے ہیں۔ کیونکہ انہیں اپنی سیاسی بقا اب جنگ میں ہی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو غزہ کو بار بار تباہ کررہے ہیں۔ اس وجہ سے امن کی امید بھی ختم ہورہی ہے۔ وہ اپنی جنگی پالیسیوں کے باعث پورے مشرق وسطیٰ کو آگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular