
غزہ: اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ پر میزائل برسادئے۔ جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے وسطی غزہ میں مغازی پناہ گزین کیمپ کے قریب ہدف پر 6 میزائل داغے۔ جس سے علاقے میں عمارتوں کونقصان پہنچا اورآگ لگ گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اسرائیلی حملوں کے باعث کیمپ کے کئی علاقوں میں بلیک آؤٹ بھی ہو گیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے حماس کی زیر زمین تنصیب کو نشانہ بنایا، جسے مزاحمتی تحریک نے وسطی غزہ میں راکٹ مواد کی تیاری کے لیے استعمال کیا تھا۔

































