
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں اپنی وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔ صبح سے جاری حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت پینتالیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے صبح سویرے غزہ سٹی میں دو مکانات کو نشانہ بنایا جس میں خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد کو شہید کیا گیا۔
دیرالبلاح میں خیمے پر حملے میں پانچ فلسطینیوں کی جان لے لی گئی۔ طوفا میں بھی خیموں پر حملے کئے گئے۔ حملوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے نشانہ بنے ہیں۔ خان یونس۔ رفح ۔ جبالیہ اور دیگر علاقوں پر بھی حملے کئے گئے۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد ایک سو دس تک جاپہنچی۔


































