Wed Oct 14, 2026

آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی فوجی غزہ میں بچوں پر ویڈیو گیم کی طرح گولیاں برسا رہے ہیں: برطانوی ڈاکٹر

غزہ: غزہ میں برطانوی ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی غزہ میں امدادی مراکز میں بچوں پر گولیاں چلا رہے ہیں اور ہفتے کے دنوں کے لحاظ سے جسم کے مختلف حصوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
خان یونس کے ناصر ہسپتال میں کام کرنے والے معدے کے سرجن پروفیسر نک مینارڈ نے بتایا کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے بچوں کے جسموں پر زخموں کے واضح نشان دیکھے ہیں، جن میں مختلف دنوں میں جسم کے کچھ حصوں جیسے سر، ٹانگیں یا دیگر اعضا کو نشانہ بنایا گیا۔
برطانوی ریڈیو سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایک دن سب بچوں کے پیٹ میں گولی لگنے کے زخم ہوں گے، دوسرے دن سب کے سر پر یا گردن پر گولیوں کے زخم ہوں گے، اگلے دن بازوؤں یا ٹانگوں پر گولیوں کے زخم ہوں گے۔
سرجن پروفیسر نک مینارڈ کا کہنا تھا کہ یہ تقریباً ایسا ہی ہے جیسے کوئی کھیل کھیلا جا رہا ہو، کہ وہ آج سر، کل گردن، پرسوں جسم کے نازک اعضا کو گولی مارنے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے زیرِانتظام امدادی تقسیم کے مقامات پر متاثرین اکثر اوقات نوعمر لڑکے ہوتے ہیں، ایسے واقعات زیادہ تر فوجی نگرانی والے تقسیم کے مراکز میں ہوتے ہیں، جہاں بھوکے شہری کھانے کے حصول کے لیے جاتے ہیں، پھر بتاتے ہیں کہ انہیں اسرائیلی فوجیوں یا ڈرونز کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔
جی ایچ ایف کے مراکز کو امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے، ان پر نجی امریکی اور اسرائیلی فوجی تعینات ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular