
دوحہ: دوحہ میں اسرائیلی حملے میں حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے حمۤام الحیا سمیت پانچ افراد شہید ہوئے جبکہ حماس کی قیادت محفوظ رہی ۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے دوحہ میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے بعد خلیل الحیا ۔ خالد مشعل سمیت بعض سنیئر رہنماؤں کی شہادت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم حماس نے اس کی تردید کی اور کہا کہ قیادت محفوظ ہے۔ عربی نیوز چینل المیادین اور الجزیرہ نے حماس ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی کہ اجلاس میں موجود رہنما اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے۔ ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ حماس رہنماؤں پرحملے سے پہلے امریکا کو اطلاع دے دی گئی تھی۔ امریکا نے حملے میں مدد بھی فراہم کی۔


































