Thu Oct 22, 2026

سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی فورسز مزاحمت کو دبانے میں ناکام ہوگئی، حماس

غزہ : فلسطین کے مزاحمتی گروپوں نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے بہادرانہ آپریشن قرار دیا ہے۔ اور واضح کیا ہے کہ صیہونی سیکیورٹی فورسز مزاحمت کو دبانے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو نے کہا کہ یہ آپریشن فلسطینی عوام کی انقلاب کو جاری رکھنے اور مسجد اقصیٰ کو روزانہ کی جارحیت سے بچانے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف مسلسل جارحیت اور مسجد اقصیٰ پر روزانہ حملے کا مقابلہ مزاحمتی حملوں میں توسیع سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ کارروائی اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی مزاحمت کاروں کو کچلنے میں ناکامی کی علامت ہیں۔ قاسم نے کہا کہ مختلف شکلوں میں مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ قبضے کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ اس کے خطرات ہمیں کمزور نہیں کرسکتے بلکہ یہ ہمارے عزم وحوصلہ میں اضافہ کریں گے اور انہیں قبضے کو چیلنج کرنے کے لیے مزید آمادہ کریں گے۔ اسلامی جہاد نے بھی کارروائی کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ یہ اقدام فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کا فطری اور جائز ردعمل ہے۔ یہ حملہ فلسطینیوں کا مکمل طاقت کے ساتھ مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular