
غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران اٹھاسی فلسطینی شہید اور چار سو اکیس زخمی ہو گئے۔ شہداء میں امداد کے منتظر 30 فلسطینی بھی شامل ہیں۔
صیہونی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز پر قبضے اور تقریباً دس لاکھ فلسطینیوں کو جنوب میں دھکیلنے کیلئے غزہ سٹی کی تباہی تیز کردی ہے۔ صیہونی فوج کے حملے میں القدس اسپتال کے قریب خیموں میں آگ لگ گئی جس سے کم از کم پانچ افراد شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ غزہ سٹی میں النفاق اسٹریٹ پر رہائشی عمارت کو تباہ کردیا جس سے کئی شہادتیں ہوئیں۔
الشطی پناہ گزین کیمپ۔ شیخ رضوان محلے۔ زیتون محلے اور خان یونس میں گولہ باری اور بمباری کی گئی۔ جبکہ قحط اور غذائی قلت سے مزید 7 فلسطینی جان کی بازی ہارگئے۔


































