
دمشق: دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں شام کے پانچ فوجی جانبحق ہو گئے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے ایک فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جارحانہ کارروائی کے نتیجے کچھ مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ یہ فضائی کارروائی جھیل تبریاس کی شمال مشرقی سمت سے کی گئی جس نے دمشق کے ہوائی اڈے اور دمشق کے جنوب میں کچھ اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل نے ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں مبینہ طور پر ایران کے حمایت یافتہ گروپ دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب اور دمشق کے دیہی علاقوں میں تعینات ہیں۔ شام میں 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے اپنے شمالی ہمسایہ ملک کے خلاف سینکڑوں حملے کیے ہیں۔

































