Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی جارحیت قابل مذمت، ایران کے ساتھ کھڑے ہیں: پاکستان

اسلام آباد : پاکستان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت قابل مذمت ہے اور پاکستان اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ نہایت غیر ذمہ دارانہ اقدام اور انتہائی تشویشناک ہے، اسرائیل کا یہ مکمل غیر زمہ دارانہ اقدام خطرے سے دوچار خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مزید جنگ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس گھناؤنے اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کے ساتھ ساتھ انسانیت کے ضمیر کو بھی ہلا کر رکھ دیا، اس سے علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کو بری طرح نقصان پہنچاتا ہے، پاکستان ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان اسرائیلی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی اشتعال انگیزی پورے خطے کی امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنگ بندی کریں، بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ جارحیت کو فوری طور پر روکیں، بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ اسرائیل کو اس حملے کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular