
غزہ : صیہونی حکومت نے ایک بار پھر صمود فلوٹیلا کو روکنے کی دھمکی دیدی۔ جبکہ برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ فلوٹیلا پر موجود اپنے شہریوں کو سفارتی تحفظ فراہم نہیں کرے گا۔ انہوں نےدعویٰ کیا کہ اس نے قانونی بحری ناکا بندی کو نافذ کیا ہے۔ جس کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے اطالوی تجویز قبول کر لی ہے جس کے مطابق سامان یونانی قبرصی بندرگاہ پر اتارا جائے اور پھر غزہ منتقل کیا جائے۔ لیکن فلوٹیلا کے منتظمین نے اسے مسترد کر دیا ہے۔
ادھر برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر سوار اپنے شہریوں کو سفارتی تحفظ فراہم نہیں کرے گی۔ جہاز پر سوار مڈل ایسٹ آئی کی نامہ نگار متھیلڈا میلنسن نے بتایا کہ برطانوی دفتر خارجہ نے ان کی والدہ سے کہاہےکہ برطانوی شہریوں کو صرف قونصلر سہولت فراہم کی جائے گی۔


































