
تہران : ایران نے کہا ہے کہ اسرائیلی اور مغربی انٹیلی جنس ادارے حکومت مخالف مظاہروں کے ذریعے ملک کو تقسیم کرنے اور خانہ جنگی شروع کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے خوزستان اور شیراز میں دہشت گردی کے واقعات کو جواز کے طور پر پیش کیا اورکہا کہ ایران میں خانہ جنگی، تباہی اور بکھرنے کےمنصوبے بنائے گئے ہیں۔اسرائیلی اور یورپی حکام، سیاست دانوں اور اداروں کوجان لینا چاہیے کہ ایران لیبیا یاسوڈان نہیں ہے۔ دوسری جانب امریکا نے چین، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں قائم 13 کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں ان کمپنیوں پر مشرقی ایشیا میں خریداروں کو ایران کی پیٹروکیمیکلز اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

































