Thu Oct 22, 2026

خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ

روزانہ کی خبریں

فرانس میں اسلاموفوبیا، مساجد بند کرنے کا مطالبہ

پیرس : فرانس میں دائیں بازو کی بدنام زمانہ اسلاموفوبیا سیاست داں میرین لیپین نے کہا ہے کہ فرانس میں مزید مساجد میں تالا ڈال دیا جانا چاہئے۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے بی ایف ایم ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں سابق صدارتی امیدوار میرین لی پین نے وزیرداخلہ جیرالڈ ڈرمانن سے مزید مساجد بند کرنے، اور بنیاد پرستی کی باتیں کرنے والے مسلمانوں کو ملک بدرکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرمانن کسی ایک مسجد کو بند اور مبلغ کو برطرف کررہے ہیں انہیں فرانس کی سرزمین پر تمام مساجد بند کردینا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور ملک بدری اپنے اسلام پسندی کے معیار کی بنیاد پر کی جانی چاہیے اور یہ کہ فرانس کو اسلام کے خلاف بے رحم لڑائی لڑنی چاہیے۔واضح رہے فرانس میں گزشتہ دو سالوں کے دوران چوبیس مساجد بند کی جاچکی ہیں جن میں گزشتہ ہفتے علیحدگی پسندی کا الزام لگا کر بند کی گئی اوبرنائی مسجد بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular