
اسلام آباد : عالمی دہشت گرد گروہ سے منسلک مقامی مسجد کے دباؤ پر اسلام آباد انتظامیہ نے معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو مجلس پڑھنے سے روک دیا، علامہ مرکزی امام بارگاہ اثناعشری جی سکس ٹو میں خمسہ مجالس عزا کی تیسری مجلس سے خطاب کرنے پہنچے تو انتظامیہ نے انہیں فیصلے سے آگاہ کیا، علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو روکے جانے پر امام بارگاہ میں موجود مومنین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ڈی چوک کی جانب مارچ شروع کردیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے ڈی چوک پہنچ کر دھرنا دے کر ماتم داری شروع کردی، مختلف ماتمی سنگتیں اور انجمنیں بھی راولپنڈی سے پہنچ گئیں ماتم داری کاسلسلہ صبح پانچ بجے تک جاری رہا ، انتظامیہ کی جانب سے علامہ کو اتوار کی مجلس پڑھنے دینے کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا گیا، لوگوں کو مشتعل کرنے کیلئے شرپسند عناصر کی جانب سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی گرفتاری کی خبریں بھی پھیلائی جاتی رہیں۔


































