عراق: حشد العشائری بھی میدان میں، دیالہ میں دہشت گردوں کیخلاف بڑی کارروائی

بغداد : عراق کی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے بعد حشد العشائری نے بھی صوبہ دیالہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا۔ فورسز کے کمانڈر احمد موسی نے بتایا کہ فوجی کارروائی کا مقصد حوض شروین نام کے علاقے سے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگانا اور اطراف کے دیہی علاقوں سے انہیں پاک کرنا ہے۔ کمانڈر نے حالیہ دہشت گردانہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔حشد العشائری حشد الشعبی کے شانہ بشانہ داعش کے سلیپر سیلوں کو ختم کرکے دم لے گی۔ گذشتہ روز دہشت گردوں نے فٹ بال اسٹیڈیم پر حملہ کرکے ایک شہری کو قتل اور چار کو زخمی کردیا تھا۔

  Click to listen highlighted text! بغداد : عراق کی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے بعد حشد العشائری نے بھی صوبہ دیالہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا۔ فورسز کے کمانڈر احمد موسی نے بتایا کہ فوجی کارروائی کا مقصد حوض شروین نام کے علاقے سے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگانا اور اطراف کے دیہی علاقوں سے انہیں پاک کرنا ہے۔ کمانڈر نے حالیہ دہشت گردانہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔حشد العشائری حشد الشعبی کے شانہ بشانہ داعش کے سلیپر سیلوں کو ختم کرکے دم لے گی۔ گذشتہ روز دہشت گردوں نے فٹ بال اسٹیڈیم پر حملہ کرکے ایک شہری کو قتل اور چار کو زخمی کردیا تھا۔