Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

عراق: نینوا میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 113 افراد جاں بحق، 150 زخمی

نینوا: عراق میں شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے 113 افراد جاں بحق اور 150 زخمی ہو گئے۔ آگ لگنے کا واقعہ عراق کے شمالی صوبہ نینویٰ کے ضلع الحمدانیہ میں گذشتہ رات پیش آیا۔ مقامی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ تقریب میں جشن کے دوران ہونے والی آتش بازی سے ا یونٹ ہال میں آگ بھڑک اُٹھی۔ کنسرٹ ہال میں الارم اور فائر فائٹنگ سسٹم کے لیے حفاظتی تقاضوں کا فقدان تھا۔ عینی شاہد نے بتایا کہ ہم نے آگ کو ہال سے باہر پھیلتے دیکھا۔ جو باہر نکل سکتے تھے وہ نکل گئے جو نہیں نکل سکے وہ پھنس گئے۔سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ عمارت تیزی سے آگ پکڑنے والے کم لاگت تعمیراتی مواد سے بنی تھی جس کی وجہ سے فوراً ہی ملبے کا ڈھیر بن گئی مرنیوالوں میں دُلہا اور دُلہن بھی شامل ہیں۔ نینویٰ کے نائب گورنر حسن العلق نے رائٹرز کو بتایا کہ اب تک 113 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے وزارت داخلہ اور وزارت صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ آگ سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے چوکس رہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular