
تہران : ایران نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ ایران سے پابندیاں مستقل طور پر نہ ہٹانے کا اقدام غیر دانشمندانہ اور غیر قانونی ہے۔ امریکا ایٹمی معاہدے سے الگ ہوچکا تھا لیکن یورپ نے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے بجائے واشنگٹن کی غیر قانونی پالیسیوں کا ساتھ دیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ حالات بدلنے کی طاقت ہے، حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ دوبارہ پابندیوں کا مقابلہ کریں گے۔


































