Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں

تہران: ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران ایئر نے کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کی براہ راست پروازیں شروع کر دی ہیں۔
پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مدثر نے سوشل میڈیا پر اس پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ایران ایئر نے کوئٹہ، زاہدان، مشہد کی براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروازیں تین تاریخی شہروں کو بے پناہ صلاحیتوں سے جوڑیں گی، تینوں شہر کے لوگوں کا براہ راست پر وازیں شروع کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا۔
ایرانی سفیر نے مزید کہا ہے کہ نئے فلائٹ آپریشنز سے خطے میں کاروبار، سیاحت اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ ملے گا، ہمارے جغرافیہ کی گہرائی اور اپنی اقتصادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے کو بڑھانا جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ سے ایران کے دونوں شہروں کے لیے براہ راست پروازیں پاکستانی زائرین کے لئے بھی سود مند ثابت ہوں گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular