
کابل : افغانستان کی وادی پنج شیرمیں طالبان اورمزاحمتی فورس کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، طالبان نے پنجشیر آبشار اور ہزارہ کے10گاؤں پر قبضہ کرلیا اور دعویٰ کیا ہے کہ پنجشیر کی دائیں سمت پر قبضہ کرلیا ہے بائیں سمت پر کنٹرول کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے، لڑائی کے دوران مقامی ملیشیا کے چیف کمانڈر سمیت چار اہم کمانڈر اور 34 جنگجو مارے گئے ہیں، افغان قومی مزاحمتی تحریک نے طالبان کے دعوے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کے ضلع شتل پر قبضے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے،تمام دروں اور داخلی راستوں پر قبضہ برقرار ہے، مزاحمتی فورس کے رہنما احمد مسعود کہتے ہیں بدقسمتی سے طالبان تبدیل نہیں ہوئے ہیں اور وہ اب بھی پورے ملک پر قبضے کے خواہشمند ہیں۔


































