
سری نگر: بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں فوج نے چار نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔ بھارتی فوج کے مطابق سرنکوٹ کے سندھرا علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جہاں شدید جھڑپ ہوئی فائرنگ کے تبادلے میں چار عسکریت پسند مارے گئے۔


































