Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

بیرون ملک گرفتار 90 فیصد بھکاری پاکستانی ہوتے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد : پاکستانی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ بیرون ملک گرفتار 90 فیصد بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہوتا ہے۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹری اوور سیز ذوالفقار حیدر نے بتایا کہ زیادہ تر بھکاری عمرہ ویزا پر جاتے ہیں۔ یہاں سے جہاز بھر بھر کر بھکاری بیرون ملک جا رہے ہیں اور زیارات کے مقامات پر بھیک مانگتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہزاروں بھکاریوں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں مقیم سفیر کہتے ہیں کہ آپ عادی مجرم ہمارے پاس بھیجتے ہیں جس سے ہماری جیلیں بھر گئی ہیں۔ یہ ٹریفکنگ کا مسئلہ ہے۔ بھکاریوں سے عراق اور سعودی عرب عاجز آگئے ہیں۔حرم سے پکڑے گئے جیب کتروں کی اکثریت بھی پاکستانیوں کی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular