
جنیوا : اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے چینی صوبے سکنکیانگ می ایغور مسلمانوں پرجاری مظالم پر بحث کی تحریک مسترد کردی۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں یوغراور دیگر اسانیتوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں پر کئے جانے والے چینی مظالم کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ گزشتہ روز جنیوا میں پیش کی گئی تحریک کی امریکا، کنیڈا اور برطانیہ نے تائید کی مگر 47 اراکین میں سے 17 نے بحث کرانے کے حق میں جبکہ 19 نے مخالفت میں ووٹ دیا ۔11 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ ان نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے عالمی ایغور کانفرنس کے صدر ڈولکن عیسیٰ نے کہا کہ ہمیں مسلم ممالک کے رویوں سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔ ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے لیکن ہم مسلم ممالک کے ردعمل سے واقعی بہت مایوس ہوئے ہیں۔ ڈولکن عیسیٰ کی والدہ کا انتقال یوغروں کے لئے بنائے گئے ایک کیمپ میں ہوا تھا اور ان کے دو بھائی لا پتہ ہیں۔تحریک کے خلاف ووٹ دینے والے ممالک میں قطر، انڈونیشیا اور پاکستان شامل ہیں۔

































