
بغداد : عراق میں صدر دھڑے کے ارکان ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے پولیس سے جھڑپوں میں 133 افراد زخمی ہوگئے۔دارالحکومت بغداد میں صدر دھڑے کے حامیوں نے پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے کے موقع پر گرین زون میں وسیع پیمانے پر اجتماع کیا۔ مظاہرین ایک رات قبل ہی بغداد کے گرین زون کے اطراف کے علاقوں میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔ سیکیورٹی فورس نے التحریر اسکوائر کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے۔ انہوں نے اجلاس شروع ہونے کے موقع پر بغداد کے اس علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں انھیں سیکیورٹی فورس کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر صدر دھڑے کےحامیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں اب تک 133 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 4 اعلیٰ پولیس افسروں سمیت 122 اہلکار اور 11 عام شہری شامل ہیں۔

































