Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

پاکستان کی بات مان لی جاتی تو آج افغانستان میں صورتحال مختلف ہوتی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر ہماری بات مانی جاتی تو آج افغانستان کی صورتحال مختلف ہوتی، غیر ملکی میڈیا سے انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان میں نگراں سیٹ اپ کے اعلان پر ردعمل دینا قبل از وقت ہوگا اس لیے ہمیں کچھ انتظار کرنا چاہیے، ہمیں میڈیا سے معلوم ہوا کہ سی آئی اے کے سربراہ کابل میں تھے اور میڈیا رپورٹ سے ہی پتہ چلا کہ ترکی اور قطر کی انٹیلی جنس کے سربراہان بھی کابل میں تھے اور اگر ہم وزیر خارجہ کو کابل بھیجتےتووہاں کس سے ملاقات کرتے کیونکہ وہاں وزیرخارجہ نہیں تھے،فوادچوہدری نے کہا کہ حکومت کی عدم موجودگی میں فریم ورک کی ضرورت ہوتی ہے جہاں درپیش مسائل پر بات کر سکیں،کابل میں حکومت کی عدم موجودگی میں انٹیلی جنس ادارے فریم ورک تشکیل دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان کے ساتھ سنگین مسائل درپیش رہے ہیں جن میں داعش، پناہ گزینوں کے مسائل اور ٹی ٹی پی کی مائیگریشن شامل ہیں تاہم طالبان کے ساتھ ہماری بات چیت ہوتی رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے طالبان امریکہ مذاکرات میں سہولت فراہم کی اور افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کو انخلا میں پاکستان نے مدد فراہم کی۔ ہم نے افغانستان میں پھنسے ہزاروں لوگوں کو نکالا، انہوں نے کہا کہ سال 2007 اور 2011 میں ہم جو کہہ رہے تھے وہ صحیح ثابت ہوا اور اگر ہماری بات مان لی جاتی تو آج افغانستان میں صورتحال مختلف ہوتی، فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے اور بھارتی میڈیا نے ویڈیو گیم میں لڑائی کو دکھایا، بھارتی میڈیا نے ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ پنجشیر میں پاکستان نے کارروائی کی، انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے تمام ٹاک شوز میں پنجشیر کی کہانی بنائی گئی اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں مارکیٹنگ ایجنسیاں کس طرح کام کرتی ہیں، بھارت کے گھناؤنے پروپیگنڈے سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular