
پیانگ یانگ : امریکا نے شمالی کوریا کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے روس کو یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے ہتھیار مہیّا کیے تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ شمالی کوریا اور روس کے درمیان مذاکرات فعال طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران اناج کے ذخائر اور سردیوں کے قریب پر بڑے شہروں کے ہیٹنگ انفراسٹرکچر پر حملے کے لیے روس کو ہتھیار فراہم کرنا کسی بھی طرح شمالی کوریا کےحق میں بہتر نہیں ہوگا۔ اور وہ اس کی قیمت ادا کرے گا۔


































