Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

دفاع مقدس نے ایران کو اپنی عظمت دریافت کرنے میں مدد کی، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہاہے کہ دفاع مقدس ملکی تاریخ کا ایک برجستہ دور ہے۔ مقدس دفاع نے ایران کو اس کی عظمت کو دریافت کرنے میں مدد کی اس واقعے کی عظمت کو اچھی طرح سمجھ کر آئندہ نسل تک منتقل کرنا ضروری ہے۔ ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر شہداء کے خاندان والوں اور اس حوالے سے مختلف شعبوں میں فعال اور سرگرم افراد سے ملاقات میں ولی امر مسلمین نے کہاکہ دفاع مقدس کی عظمت کو پہچاننا ضروری ہے۔ اس حوالے سے بہت کام ہوا ہے لیکن اب بھی مزید کام کی ضرورت ہے۔ ہم نے ابھی تک دفاع مقدس کے اثرات کو نہیں پہچانا ہے۔ دفاع مقدس کو کئی زاویوں سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ پہلا زاویہ یہ ہے کہ کس مقدس چیز کا دفاع کرنا چاہئے؟۔ دوسرا یہ کہ کس کے مقابلے میں دفاع کرنا چاہئے یعنی حملہ آور کون ہے؟۔ تیسرا یہ کہ کن وسائل کے ساتھ دفاع کرنا چاہئے؟۔ چوتھا یہ کہ اس دفاع مقدس کے کیا اثرات سامنے آئے؟ انہوں نے کہا کہ میرا عقیدہ ہے کہ اگر ہم اپنی نئی نسل کو دفاع مقدس مختلف زاویوں کو اچھی طرح بیان کرسکیں کہ کس طرح ایرانی قوم نے اس اہم واقعہ میں کامیابی حاصل کی تو بہت بڑا درس ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ دفاع مقدس میں انقلاب اسلامی، انقلاب کے آثار اور برکات اور ملکی سرحدوں کا دفاع کیا گیا۔ دشمن نے ان تینوں پر حملہ کیا تھا۔ ایران کی جغرافیائی سرحدوں پر صدام نے حملہ کیا تھا۔ دشمن چاہتے تھے کہ انقلاب اسلامی اور اس کے پربرکت آثار کو ختم کریں۔ انقلاب نے ان کے فاسد نظام کی جگہ نیا نظام متعارف کرایا تھا، دینی جمہوریت دنیا کے لئے نیا آئیڈیا تھا۔ ان کو انقلاب اسلامی سے دشمنی ہے۔ اگرچہ جغرافیائی حدود کو بھی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس نے پیشرفتہ اسلحہ عراق کو فراہم کیا تھا۔ مغربی بلاک اور سوویت یونین نے زمینی اور فضائی سہولیات دی تھیں۔ ہماری مدد کے لئے کوئی تیار نہیں تھا یہاں تک کہ قیمت لے کر بھی کوئی اسلحہ دینے پر تیار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے مقدس دفاع میں اپنی صلاحیتوں کی عظمت کو دریافت کیا اور خود کو پہچانا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular