
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی نئی مثال قائم کردی۔ اسکول کے طلبا اور باحجاب طالبات سے زبردستی ہندوؤں کا مذہبی ترانہ پڑھوا دیا۔ جنوبی کشمیر میں قائم ایک اسکول کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کے ٹیچرز باحجاب طالبات اور طلبا کو زبردستی بجھن پڑھوا رہے ہیں۔ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ زبردستی بجھن پڑھوانے پر طلبا کے والدین نے شدید احتجاج کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ذمہ دار افراد کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اسکولوں کے طلباء کو ہندو بھجن گانے پر مجبور کرنے سے مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کا اصل ہندوتوا ایجنڈہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

































