
دوحہ : حماس نے ایک بار پھر غزہ میں مستقل جنگ بندی کی کسی بھی تجویز کو قبول کرنے پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ حماس نے اعلان کیا کہ وہ ایسی تمام تجاویز اور خیالات کے لیے کھلے پن کا مظاہرہ کررہی ہے جو غزہ میں مستقل فائر بندی کو یقینی بنائیں۔ حماس نے کہا کہ وہ غزہ سے قابض افواج کے مکمل انخلاء، انسانی امداد کے بلاتعطل اور غیر مشروط بہاؤ اور قیدیوں کے تبادلے کی ضمانت پر جنگ بندی معاہدے کیلئے آمادہ ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ 18 اگست کو فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مل کر ثالثوں کے پیش کردہ فائر بندی منصوبے کی منظوری کے اپنے عزم کو دہراتی ہے۔


































