
نیویارک : اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت افغانستان کی آدھی آبادی کو انسانی امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کے نمائندے مارٹن گریفتھس نے کہا کہ افغانستان میں سرگرم امداد رساں ایجنسیوں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے طالبان کی جانب سے کچھ ضمانتوں کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ کے کارکنوں کو یہ اجازت دی جائے کہ جن افراد کو افغانستان کے کسی بھی گوشے میں انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہو، وہ اُسے فراہم کر سکیں، افغانستان کی امداد اور وہاں انسانی المیہ کی روک تھام کے مقصد سے، 13ستمبر کو جینیوا میں اقوام متحدہ کا اجلاس ہوگا۔


































