
نیویارک : امریکا کی ریاست نیویارک، نیو جرسی، میری لینڈ، پنسلوینیا، لوزیانا اور فلاڈیلفیا میں سمندری طوفان آئیڈا نے تباہی مچادی، طوفان سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے، ہزاروں افراد بے گھرہوگئے، لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہیں، طوفان کے سبب سینکڑوں پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑیں، مختلف حادثات میں 48 افراد ہلاک اورزخمی ہوگئے، نیویارک اورنیوجرسی میں سڑکیں دریا بن گئیں سب وے اسٹیشن اور ائرپورٹس ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے۔ دونوں ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔


































