Thu Oct 22, 2026

خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ

روزانہ کی خبریں

بھارت میں سرکاری عہدیدار مسلمانوں پر کھلے عام تشدد کررہے ہیں، ایمنسٹی ہیومین رائٹس واچ

لندن : حقوق انسانی کی تنظیموں ہیومین رائیٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستان میں مسلمانوں کو سرعام سزاؤں اور امتیازی سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ہیومین رائٹس واچ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے کئی صوبوں میں سرکاری عہدیدار مسلمانوں کے خلاف ایک طرح کی سرسری سزا کیلئے تشدد کررہے ہیں۔ قانون کی حکمرانی نظر انداز کرنے والے اہلکار عوام کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا سکتا ہے اور ان پرحملہ کیا جا سکتا ہے۔ ہندوتوا تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیرحکومت متعدد صوبوں میں سرکاری عہدیداروں نے کسی قانونی جواز کے بغیر مسلمانوں کے گھر اور جائیدادیں منہدم کردیں۔ حال ہی میں سرعام ہندوتہوارمیں خلل اندازی پر ایک مسلمان کو کوڑے لگائے گئے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پولیس کے مسلمان مردوں کو کوڑے مارنے کی مذمت کی ہے اور اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور قانون کی سراسر بے عزتی قرار دیا ہے۔ پولیس نے قانونیت، ضرورت، تناسب اور جوابدہی کے رہنما اصولوں کو صریحاً نظر انداز کر دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular