Thu Oct 22, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ: اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 32 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ رفح میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں کئی عمارتیں گر گئی ہیں۔ گنجان آباد علاقوں اور خیمہ بستیوں کو اسرائیلی فوج نشانہ بنارہی ہے۔ کئی مقامات پر اسرائیلی حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت درجنوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ خان یونس میں اسرائیلی بحریہ کی فائرنگ سے دو مچھیرے شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کو زمینی جنگ میں القسام اور القدس بریگیڈ کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے ۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق علاقے میں حماس اور اسرائیلی فوج میں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔کئی مقامات پر اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ رفح میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں میں مدد کے لیے فضائی حملے کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular