حجاج کی تعداد محدود، بیرون ملک سے عازمین نہیں آسکیں گے، سعودی شہری اور وہاں قیام پذیر مختلف ملکوں کے65سال سے کم عمر افراد ہی حج کرسکیں گے
حج کے دوران بھی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا،حج کے بعد تمام حجاج کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا، سعودی وزیر حج و عمرہ نے وزیر مذہبی امو ر کو آگاہ کردیا
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے حج پر پابندی لگادی ،رواں سال صرف سعودی عرب میںمقیم افراد ہی حج کرسکیں گے،سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے حج کے شرکا کی تعداد محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سعودی عرب میں قیام پذیر مختلف ملکوں کے شہری بھی حج کرسکیں گے اور حج کے دوران بھی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا یاد رہے کہ انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت کئی ممالک پہلے ہی رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان کرچکے ہیں، حج کے بعد تمام حجاج کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا ، جبکہ حج کی اجازت 65سال سے کم عمر افراد کو نہیںدی جائے گی جبکہ مختلف امراض میں مبتلا افراد حج نہیں کرسکیں گے ، خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال حج انتہائی محدود تعداد میں حجاج کرام کے ساتھ ہوگا، یہ فیصلہ عازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے ، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے رواں سال محدود حج کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- غیر ملکیوں کے حج پر پابندی،صرف سعودی عرب میںمقیم افراد…
غیر ملکیوں کے حج پر پابندی،صرف سعودی عرب میںمقیم افراد حج کرسکیں گے
-
Ilyas - جون 26, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































