
واشنگٹن : امریکا میں پہلی بار ریکارڈ 82 مسلمان ایوان نمائندگان اور ریاستی اسمبلیوں کیلئے منتخب ہوگئے۔ مسلم اُمیدواروں نے 25 ریاستوں میں مقامی،ریاستی، وفاقی اور عدالتی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ زیادہ تر مسلمان ٹیکساس۔ ورجینیا اور جارجیا جیسی ری پبلکنز اکثریتی ریاستوں سے منتخب ہوئے۔ جارجیا اور مینی سوٹا وہ ریاستیں ہے جہاں سب سے زیادہ مسلم اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشن کے مطابق الہان عمر، راشدہ طلیب اور آندرے کارسن سمیت 20 امیدواروں نے دوبارہ کامیابی حاصل کی جبکہ 17 نئے امیدوار منتخب ہوئے۔ ریاستی اسمبلیوں میں مسلم ارکان کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کامیاب ہونے والوں میں ہندوستانی نژاد 23 سالہ نبیلہ سید سب سے کم عمر امیدوار ہیں۔ریپبلکن مہمت اوز امریکا کے پہلے مسلمان سینیٹر ہوتے اگر وہ پنسلوانیا میں اپنی نشست جیت جاتے۔ اس سے قبل 2020 کے انتخابات میں 71 مسلمانوں نے کامیابی حاصل کی تھی۔

































