Thu Oct 22, 2026

خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ

روزانہ کی خبریں

فٹبال ورلڈ کپ: اسلام سے متعلق منفی تاثر زائل کرنے کا موقع بن گیا

دوحہ: قطر میں فٹبال ورلڈ کپ غیر مسلموں میں اسلام سے متعلق منفی تاثر زائل کرنے کا موقع بن گیا۔ قطر نے میگا ایونٹ کے دوران لاکھوں مہمانوں تک رسائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تبلیغ اسلام کیلئے خاص اہتمام کیا ہے۔ دنیا بھر سے مختلف زبان بولنے والے درجنوں مبلغین کو قطر لایا گیا ہے۔ جو لوگوں کو اخلاقیات، خاندانی تعلقات کی اہمیت، پڑوسیوں اور غیر مسلموں کے احترام کے بارے میں بتاتے ہیں۔ مرکزی مسجد کے باہراسٹال پر عربی کافی اور کھجور کے ساتھ ساتھ مختلف زبانوں میں اسلام اور پیغمبر اسلام کے بارے میں کتابچے تقسیم کئے جاتے ہیں۔ شاپنگ سینٹرز اور دیگر مقامات پر کتابیں اور پمفلٹ تقسیم کئے جاتے ہیں۔ مہنگے کیفے اور ریستورانوں کی دیواروں کو اخلاق حسنہ کے اقتباسات سے مزین کیا گیا ہے۔ شاپنگ مالز میں اسلام کی ترویج کے اشتہارات لگائے گئے ہیں۔ بعض سوشل میڈیا پوسٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد کے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے لیکن آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیے

Most Popular