Thu Oct 22, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

بحرین میں انتخابی ڈرامہ ناکام، ٹرن آؤٹ 28 فیصد سے بھی کم

مناما : بحرین میں قابض آل خلیفہ حکومت کا انتخابی ڈرامہ ناکام ہوگیا۔ عوام بائیکاٹ کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشن سے دور رہے۔ جس کی وجہ سے ٹرن آؤٹ 28 فیصد سے بھی کم رہا۔ تاہم حکام 73 فیصد ٹرن آؤٹ کا دعویٰ کررہے ہیں۔ ووٹنگ کے اختتام پر بحرین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جمعیت الوفاق نے کہا کہ عوام نے انتخابات میں بھر پور طریقے سے شرکت نہ کر کے دکھا دیا کہ وہ آل خلیفہ حکومت کو نہیں چاہتی اور 28 فیصد سے بھی کم ٹرن آوٹ اس کی زندہ مثال ہے ۔ آیت الله شیخ عیسیٰ قاسم نے انتخابات میں عوامی شرکت کو خیانت قرار دے دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی پارلیمنٹ، حکومت کے فائدے اور عوام کے نقصان میں ہے، کیوں کہ یہ پارلیمنٹ عوام پر ظلم و ستم اور عوام کو دیوار سے لگانے کے ہتھیار میں بدل گئی ہے۔ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی 40 نشستوں کے لیے 561 اور بلدیاتی کونسلز کی 30 نشستوں کیلئے 176 امیدواروں نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular