Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

شام میں فوجی اکیڈمی پر ڈرون حملہ، 100 افراد جانبحق، 240 زخمی

دمشق: شام کے شہر حمص میں ملٹری کالج پر ڈرون حملے نے تباہی مچا دی۔ حملے میں سو افراد جانبحق اور 240 زخمی ہوگئے۔
شامی حکومت کے مطابق بارود سے لدے ڈرون نے فوجی اکیڈمی کے افسران کی گریجویشن تقریب کو نشانہ بنایا۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب تقریب اختتام کے قریب تھی۔ دھماکے سے اکیڈمی میں افراتفری مچ گئی اور ہرطرف لاشیں اور زخمی بکھر گئے۔ شامی فوج نے حملے کا ذمہ دار دہشت گرد تنظیموں کو قرار دیا ہے۔ فوج نے اس حملے کا پوری قوت سے جواب دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ہلاک شدگان میں فوجیوں کے علاوہ شہری بھی شامل ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں نصف سے زائد تعداد فوجی محافظین کی ہے۔ شامی حکومت نے آج سے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ فوری طور پر کسی تنظیم کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular