Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات قبول نہیں، آیت اللہ خاتمی

تہران : امام جمعۂ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم مکتب عاشورا کی پیروکار ہے اور کبھی امریکہ کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں آیت اللہ سید احمد خاتمی نے امریکہ کے ساتھ جامع اور براہ راست مذاکرات کی تجویز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ امریکہ وہ ملک ہے جس نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا، ایران پر حملے کیے، بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزیاں کیں اور ایران کے پرامن ایٹمی مراکز کو نشانہ بنایا۔ امام جمعۂ تہران نے کہا کہ رہبر معظم نے گذشتہ سال واضح کردیا تھا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہ عقلمندی ہیں، نہ دانائی، نہ ہی شرافت کے مطابق۔ امریکیوں سے براہ راست مذاکرات دراصل ملت ایران کی شرافت کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔ ایرانی قوم باوقار ہے اور ذلت پر مبنی کسی فارمولے کو قبول نہیں کرے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular