
Palestinians look for survivors following Israeli airstrike in Nusseirat refugee camp, Gaza Strip, Tuesday, Oct. 31, 2023. (AP Photo/Doaa AlBaz)
تل ابیب: اسرائیل نے جنگ بندی کیلئے بین الاقوامی دباؤ تسلیم کرنے کے باوجود جنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن نےکہا ہےکہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کے حوالے سے اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ بڑھتا جائے گا۔ ہمارے پاس دباؤ میں اصل اضافہ ہونے سے پہلے دو یا تین ہفتے باقی ہیں تاہم ہم قانونی حیثیت کے مارجن کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور جب تک ضرورت ہو لڑائی جاری رکھیں گے۔ صیہونی وزیراعظم نے بھی دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ آگ کا جواب کا زیادہ شدید آگ سے ہی دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنے مطالبات کو تیز کر رہی ہیں۔ جبکہ امریکا۔ برطانیہ اور یورپی یونین بھی جنگ میں وقفے اور جانی نقصان کم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔


































