
تہران : ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہےکہ امریکا کا میزائل پروگرام پر پابندی کا مطالبہ ایٹمی مذاکرات میں رکاوٹ ہے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ امریکا ایران کے میزائل پروگرام پر پابندیوں سمیت ناقابل عمل مطالبات اٹھا کر ممکنہ مذاکرات میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ علی لاریجانی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ تہران واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن امریکی نقطہ نظر بامعنی مذاکرات کے امکان کو کمزور کرتا ہے۔ لاریجانی نے لکھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہوا لیکن یہ امریکی ہیں جو صرف بات چیت کیلئے لب کشائی کرتے ہیں اور میز پر نہیں آتے الٹا ایران کو غلط طریقے سے اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم حقیقت میں منطقی مذاکرات پر عمل پیرا ہیں۔ میزائل پابندیوں جیسے ناقابل عمل مسائل کو اٹھا کر وہ ایک ایسا راستہ طے کرتے ہیں جو کسی بھی بات چیت کی نفی کرتا ہے.


































