
کراچی : شیعہ علما کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ کئی سال سے ملک میں عزاداری کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم کسی چیز سے نہیں ڈرتے یہ تکفیری جو آج شور مچا رہے ہے ان ہی لوگوں نے سیکیورٹی اداروں پر حملے کیے ہے ہم ایف آئی ار سے نہیں ڈرتے ہم گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں، ہزاروں لوگ شہید کردئے لیکن ایک مجلس یا جلوس بند نہیں ہوا، عزاداری ہمارا قانونی، آئینی اور بنیادی حق ہے اس سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، آل پارٹیز شیعہ کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جتنے جنازے ہم نے اٹھائے کسی نے نہیں اٹھائے، عزاداری ہماری موت اور حیات کا مسئلہ ہے، اب عزاداری ہی سے عزاداری کا دفاع ہوگا ملک کی ہر سڑک اور چوراہے کو امام بارگاہ بنادیں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت جان لے کہ ہم تحمل سے کام لے رہے ہے اگر ہمارا ضبط ٹوٹا تو پھر ہم ذمہ دار نہیں ہے۔


































