
اسلام آباد: کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر کے 24 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر مزید ایک ہفتہ کے لیے بند کردئے گئے،این سی اوسی کےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق ملک بھر کے 24 حساس اضلاع میں 15 ستمبر تک رہے گا، توسیع کا یہ فیصلہ کورونا صورتحال کے سبب ہیلتھ سسٹم پر پڑنے والے دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے، ان اضلاع میں ان ڈور اور آؤٹ ڈائننگ اجتماعات پر پابندی ہوگی، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی، کھیل اور تفریحی سرگرمیاں ممنوع ہوں گی، پنجاب، کے پی اور آئی سی ٹی کے 24 ہائی ڈیزیز اضلاع میں 12 ستمبر تک نافذ کردہ این پی آئی کو ستمبر21 تک بڑھا دیا گیا ہے جس کا جائزہ 15 ستمبر کو لیا جائے گا، یعنی پنجاب اور خیبر پختون خوا میں 12 ستمبر کو کھلنے والے اسکولز اب اس تاریخ کو نہیں کھلیں گے بلکہ 15 ستمبر کو جائزہ اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ ہوگا ان صوبوں کے اسکولز بھی کب کھولے جائیں۔


































