
تہران : ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ عالمی ایٹمی تونائی ایجنسی سے غیر معمولی تعاون بغیر ٹھوس ضمانتوں کے ممکن نہیں ہوگا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یہ امید نہیں کی جانی چاہیے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے ساتھ ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے بھی تعاون کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں کہ جب صرف ایک دن قبل ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملے ہوئے ہوں ہم جانچ کے لیے آنے والے انسپکٹرز کے تحفظ کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری توانائی کا علم اور اپنی پرامن ایٹمی صنعت کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کو صرف فوجی جارحیت کے ذریعے تباہ نہیں کیا جا سکتا۔


































