غرب الاردن میں ایک اور صیہونی بستی کی تعمیر، حماس کا شدید ردعمل

غزہ : صیہونی حکومت کی جانب سے غرب اردن میں ایک اور بستی کی تعمیر پر تحریک حماس نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اس اقدام سے مقبوضہ علاقوں میں استقامتی کارروائیوں میں اضافہ ہوگا۔ حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ غرب اردن میں واقع احمیر قصبے کے اطراف میں فینسنگ کا مقصد فلسطینی سرزمینوں پر قبضہ اور کالونیوں کو توسیع دینے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔ صیہونی حکومت فلسطینی عوام اور ان کی سرزمینوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی اور انہیں جلا وطن کئے جانے سے فلسطینی عوام کی قانونی جدوجہد اور وطن واپسی کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی جد وجہد کی قدردانی کرتے ہوئے تمام فلسطینی عوام سے استقامت کا دائرہ تمام مقبوضہ سرزمینوں تک پھیلانے کی اپیل کی۔ فوزی برہوم نے غاصب صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

  Click to listen highlighted text! غزہ : صیہونی حکومت کی جانب سے غرب اردن میں ایک اور بستی کی تعمیر پر تحریک حماس نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اس اقدام سے مقبوضہ علاقوں میں استقامتی کارروائیوں میں اضافہ ہوگا۔ حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ غرب اردن میں واقع احمیر قصبے کے اطراف میں فینسنگ کا مقصد فلسطینی سرزمینوں پر قبضہ اور کالونیوں کو توسیع دینے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔ صیہونی حکومت فلسطینی عوام اور ان کی سرزمینوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی اور انہیں جلا وطن کئے جانے سے فلسطینی عوام کی قانونی جدوجہد اور وطن واپسی کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی جد وجہد کی قدردانی کرتے ہوئے تمام فلسطینی عوام سے استقامت کا دائرہ تمام مقبوضہ سرزمینوں تک پھیلانے کی اپیل کی۔ فوزی برہوم نے غاصب صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔